تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سی پی آئی۔ایم ایل لبریشن کی قیادت میں دہلی میں نمازیوں کی توہین اور تشدد کے خلاف آج دو روزہ ملک گیر احتجاج کیا گیا ۔ ضلع دفتر سہسرام میں بھی ایک مارچ نکالا گیا جو پوسٹ آفس چوک پر عوامی اجلاس میں تبدیل ہو گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مورخہ 8 مارچ 2024 کو دارالحکومت دہلی کے اندرلوک میں نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کی پولیس نے سرعام توہین کی، نماز ادا کرنے والے لوگوں کو لاتیں، دھکے اور مارے پیٹے، جبکہ پولس نے شروانی پوجا کے دوران ہندو عبادت گزاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔۔ بی جے پی ملک میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد پھیلا رہی ہے، وہ سیکورٹی فورسز کو فرقہ وارانہ بنانے کی مہم بھی چلا رہی ہے، اسی کا نتیجہ ہے دہلی کا واقعہ۔ بی جے پی کی فرقہ وارانہ فسطائیت کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ہم لوگ دھول چٹائینگے ۔ اجلاس سے ضلع سکریٹری نند کشور پاسوان، روی شنکر رام، ضلع کمیٹی کے رکن مارکنڈے چندرونشی، نریندر رام، جواہر لال یادو، مدن سنگھ، آفس سکریٹری گڈو کمار، ضیغم قریشی، شمس الحق انصاری اور دیگر لیڈران نے خطاب کیا ۔

