دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر کار الٹی، جامعہ ملیہ میں داخلہ امتحان دینے جا رہے طالب علم اور ڈرائیور کی موت

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غازی آباد، 30 مارچ : دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر ہفتہ کی صبح بچوں سے بھری ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اسکول کے 11بچے اور کار میں سوار ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ کار ڈرائیور اور ایک طالب علم ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ دیگر زخمی طلبا مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اے سی پی کراسنگ ریپبلک پونم سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ دہلی میں صبح جامعہ ملیہ کے سامنے 6ویں کلاس کے داخلہ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ امروہہ کے ایک ٹیوشن سنٹر سے 11 بچے کار میں داخلہ کے امتحان میں بیٹھنے کے لیے جا رہے تھے۔ کار ریپبلک کراسنگ تھانہ علاقے میں دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر نیلم دھرم کانٹا کے قریب پہنچی تو اچانک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تمام بچے زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال، منی پال اسپتال، ڈسٹرکٹ ایم ایم جی اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کراسنگ ریپبلک کے ایس ایس آئی تہذیب الحسن پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور اسے اسپتال لے گئے۔ کار ڈرائیور اور دس سالہ بچہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔