دیوریا: چائے بناتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹ گیا، ماں تین بچوں سمیت ہلاک

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دیوریا، 30 مارچ : دیوریا ضلع کے بھلوانی تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح چائے بناتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ حادثہ میں ماں اپنے تین بچوں سمیت آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ڈومریا گاؤں کی رہنے والی آرتی گپتا (40) ہفتہ کی صبح کچن میں چائے بنا رہی تھی۔ اسی دوران گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ چھت اڑ گئی۔ اس واقعہ سے محلے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ آگ لگنے سے آرتی دیوی (42)، بیٹی آنچل (14)، سریشٹی (09)، بیٹا کندن (12) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔اطلاع ملتے ہی انسپکٹر ارچنا سنگھ فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ ضلع مجسٹریٹ اکھنڈ پرتاپ سنگھ، پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنکلپ شرما، ضلع اور پولس انتظامیہ کے افسران نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔