رمن کرن بلمقابل ناگرک بکاس سمیتی بھاگلپور کے نئے صدر منتخب ہوئے

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج عالم) 14 سالوں کے بعد ناگرک بکاس سمیتی کے عام سبھا میں رمن کرن کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا.  مقامی دیوی بابو دھرم سالہ میں  منقد عام سبھا  میں  بھاگلپور نو گچیا جنوبی  علاقہ اور کہلگاؤں سمیت  کہ ممبران نے حصہ لیا . عام صبح کی صدارت جمی کاؤڈرس نے کی  جبکہ عام سبھا  کا اعلان سکریٹری ستیہ نارائن پرساد  نے کیا. عام سبھا  میں الیکشن افسر اجئے سنہا نے نئے صدر رمن کرن کے نام کا اعلان کیا ان کے نام کی حمایت موجودہ صدر محمد  ضیاء ارحمن سمیت پورے سدن نے کیا. اتفاق رائے سے نئے صدر کا انتخاب مکمل ہوا. مہمانان کرام و ممبروں کا استقبال سرپرست ابھئے کانت جھا نے کیا. عام سبھا کے جمہوری نظام کو دیکھنے کے لئے مہمانان کرام میں ماہر تعلیم  بہار چائلڈ لیبر کمیسن کے نائب صدر ڈاکٹر راجیو کانت مشرا چیمبر آف کامرس کے صدرسرون واجوریہ سماجی کارکن کمل جئسوال موجود تھے ان لوگوں نے کاروائ کو دیکھا اور کمیٹی خوش نما ماحول کی سرہنا کی .موجودہ صدر ضیاءارحمن نے سمیتی کے 6سالوں کا خاکہ پیش کیا اور اپنے صدارت میں کئے گئے سماجی فلاحی کاموں کو تفصیل سے بتایا. سمیتی کے دیگر اکائ کی جانب سے آنند سریواستو پروفیسر اعجاز علی روز کی جانب سے یاصر پرویز آمد و خرچ کا بیورا کو بتایا .مفت میڈیکل کیمپ کے تعلق سے ونود ڈھنڈنیاں نے بھاگلپور مہوتسو اور ثقافتی حلقہ کے کنوینر نریش ساہ جنوبی حلقہ سے نائب صدر محمد امتیاز کہلگاٶں حلقہ سے رندھیر چودھری اور کمال احمد نے اپنے اپنے اکائ کارگزاری رپورٹ پیش کیا .نئے منتخب صدر رمن کرن نے کہا کہ تنظیم کی سبھی حرکات کو ہمیں سرگرم کرنا ہے اور سماجی سروکار سےجڑے کاموں کو ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے سامنے مظبوتی سے رکھنا ہے .رمن کرن نے کہا کہ جلد ہی نئ کمیٹی کا اعلان کردیا جائے گا .اتفاق رائے سے ناگرک بکاس سمیتی کے پردھان صلاح کار ضیاء رحمن کو چنا گیا. نظامت راکیش رنجن چودھری نے کیا اظہار تشکر ڈاکٹر نیلیما راجہنس نے کیا .اس موقع پر ڈاکٹر آر کے سنگھ ڈاکٹر منوج کمار ڈاکٹر ارچنا ڈولی منڈل ڈاکٹر ستیش کمار ڈاکٹر سنجے نرالا ڈاکٹر روما قاسم ڈاکٹر شگفتہ ناہید ڈاکٹر ورندر بادل پردیپ ڈنڈنیا آلوک سنگھ چندن کوٹھاری آشیش واجوریہ راہل جھنجنھوالا نیرج جئسوال تشپال کمار مہتاب عالم رجنیش شیوراج مودی ہردیپ کور محمد امتیاز انوراگ انجنی دیوی پرشانت رائے سمیت سمیتی کے سبھی اکائ کے عہدیداران اور ممبران موجود تھے .پروگرام کا اختتام قومی گیت سے اختتام پزیر ہوا .