تاثیر،۱۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 17 مارچ : اتوار کو سندیش کھالی میں ایک بار پھر تناؤ کا ماحول بن گیا۔ اتوار کو سندیش کھالی میں گاؤں والوں نے ترنمول کے تین لیڈروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ترنمول کے یہ تین لیڈران گرام پنچایت نمبر دو کے سربراہ حاجی صدیقی مولا، ترنمول لیڈر ہشام مولا اور ذوالفقار مولا ہیں۔ ان پر زمینوں پر قبضے اور عام لوگوں پر مظالم کا الزام ہے۔
گاؤں والوں کے ایک گروپ نے سندیش کھالی کے بیڈمجور گاؤں کے بازار چوک پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ شیخ شاہجہاں اور ان کے بھائی عالمگیر کو سندیش کھالی کیس میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ حالانکہ حالات پہلے کے مقابلے کافی پرسکون ہیں لیکن اتوار کو گاؤں والوں کا غصہ پھر سے کھل کر سامنے آیا۔

