تاثیر،۲۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بلڈھانہ، 32 مارچ : چوری چھپے غیر قانونی شراب لے جانے والے ایک شخص کو سنگرام پور پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 لاکھ سے زیادہ مالیت کی اشیا ضبط کرلی۔ پولیس کو ملی ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، تمگاؤں پولیس نے جال بچھا کر شراب کی اسمگلنگ کرنے والے ایک شخص کو پکڑ لیا ہے۔
یہ کارروائی جمعہ کی رات سنگرام پور تعلقہ کے پٹوردا میں کی گئی۔ جیسے ہی تلہارا تعلقہ کے بولی بازار کا ملزم پون شنکر گھنگل غیر ملکی شراب کو فور وہیلر گاڑی میں شیگاؤں سے بولی بازار کے راستے پٹوردہ لے جا رہا تھا، تمگاؤں پولیس نے پٹوردا پر ناکہ بندی کر کے اس کو گرفتار کر لیا۔
ناکہ بندی کے دوران گاڑی نمبر ایم ایچ 30 بی بی 7391 شیگاؤں سے پتوردہ کے راستے بولی بازار جا رہی تھی۔ پولیس نے مذکورہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو غیر قانونی غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سے اس کے پاس شراب اور ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں پوچھا۔ لیکن ڈرائیور نے کہا کہ اس کے پاس لائسنس نہیں ہے۔ پولیس نے فوری طور پر پنچنامہ کرتے ہوئے 3 لاکھ 58 ہزار 550 روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔ حکومت کی جانب سے پولس افسر وشنو کولہے کی شکایت پر بولی بازار کے ملزم پون شنکر گھنگل کے خلاف تمگاؤں تھانہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔