فیفا نے فٹ بال کی ترقی میں سرمایہ کاری کوبڑھا کر 2.25 بلین امریکی ڈالر کیا

تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جنیوا، 15 مارچ : فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سالانہ رپورٹ 2023 کی منظوری دی اور فٹ بال کی ترقی میں سرمایہ کاری کو 2.25 بلین امریکی ڈالر تک بڑھا دیا۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔
فیفا نے تصدیق کی کہ 2023-2026 سائیکل کا بجٹ 2016 سے پہلے کے ترقیاتی پروگراموں میں کی گئی سرمایہ کاری سے تقریباً سات گنا زیادہ ہے۔سالانہ رپورٹ حتمی منظوری کے لیے 17 مئی 2024 کو بنکاک، تھائی لینڈ میں ہونے والی 74ویں فیفا کانگریس میں پیش کی جائے گی۔
کانگریس بنکاک میں 2027 فیفا خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی پر ووٹ ڈالے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ برازیل، بیلجیم، جرمنی اور نیدرلینڈز (مشترکہ بولی)، میکسیکو اور امریکہ (مشترکہ بولی) فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی کی دوڑ میں ہیں۔
مزید برآں، فیفا کونسل نے فٹبال میں نسل پرستی کے خلاف لڑنے کے لیے فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کی اپیل کی بھی حمایت کی۔