تاثیر،۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جنوبی چوبیس پرگنہ 02/ مارچ (دیبنجن داس) ریاستی پنچایت (پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد) بجٹ رولز 2008 کے قواعد و ضوابط کے مطابق 28/ فروری کو ضلع پریشد کے کانفرنس ہال میں صدر، معاون صدر، و دیگر ایگزیکٹو افسران، معزز ایم ایل اے، ایگزیکٹو افسران، سکریٹری اور ڈپٹی سکریٹری کی موجودگی میں مالی سال 2024-25 کے لئے جنوبی 24 پرگنہ ضلع پریشد کے مجوزہ بجٹ کو آخرکار منظوری دے دی گئی۔
جس کی مالیاتی قیمت کے لحاظ سے کل 872.77 کروڑ روپے ہے جس میں ترجیحی شعبے دیہی، سڑکیں، بنیادی ڈھانچے کے اخراجات، پینے کے پانی کی فراہمی، مدرسہ تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔ اس معاملے میں بتایا گیا کہ مجوزہ بجٹ کے مقاصد میں سے ایک مستقل اثاثے بنانا اور ضلع پریشد کی اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

