ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آیا،ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،11مارچ:آج بعد نماز مغرب ملک بھر کی رویت ہلال کمیٹیوں نے بیک وقت رمضان المبارک رویت کا اعلان کیا۔ رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی سمیت ملک کے بیشتر مقامات سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
اس لیے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ29کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے۔ کل بتاریخ12 مارچ2024 بروز منگل ماہ رمضان المبارک 1445ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔سبھی لوگوں کو رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو۔ اللہ پاک ہمیں اس مہینہ میں روزہ رکھنے اور قیام لیل کی توفیق عطا فرمائیں ( آمین )