مختار انصاری کی جیل میں موت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے: مایاوتی

تاثیر،۲۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 29 مارچ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے حکومت سے مختار انصاری کی جیل میں موت معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے جمعہ کے روز ایکس پوسٹ کرتے ہوئے کرتے ہوئے لکھا کہ مختار انصاری کی جیل میں ہوئی موت کے تعلق سے ان کے گھروالوں کے ذریعہ جو مسلسل خدشات ظاہر کئے گئے اور الزامات عائد کئے گئے ہیں، ان کی اعلی سطحی جانچ ضروری ہے تاکہ ان کی موت کی حقیقت سامنے آسکے۔ ایسے میں ان کے گھر والوں کا غمزدہ ہونا فطری ہے۔ قدرت ان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔