مرکز نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ آسام کا’ کینسر کیئر ماڈل‘ اپنائیں : ڈاکٹر سرما

تاثیر،۲۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی ، 29 مارچ :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمینت بسوا سرما نے کہا ہے کہ ہم آسام کو صحت کے ترقی یافتہ شعبے کا ‘ ہب ‘ بنانے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج میں واقعی خوش ہوں کہ حکومت ہند نے دیگر ریاستوں کو آسام کے ‘ کینسر کیئر ماڈل ‘ کو اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 3600 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے 17 عالمی معیار کے کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔ جن میں سے نو ہسپتال آپریشنل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ جس کے ذریعے لوگ سستی سروس نرخوں پر اعلیٰ معیار کی طبی امداد حاصل کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما آج سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات کا اشتراک کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب آسام میں ہمارے کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے ریاست سے باہر کینسر کے اداروں میں جانا پڑتا تھا۔ لیکن ، آج ہم نے اس کے برعکس تصویر بنائی ہے۔