مسجد نبوی ﷺ میں استقبال رمضان اور روزہ داروں کی خدمات کے لئےتمام انتظامات مکمل

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مدینہ منورہ،10مارچ:مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ ماہ صیام کی آمد سے قبل مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کی سہولت کی خاطر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی اورانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔مسجد نبوی کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روزہ داروں اور نمازیوں کو وژن 2030 کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
مسجد نبوی کی جنرل ایڈمنسٹریشن اتھارٹی کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی خدمت کے لیے تقریباً 3,000 مرد و خواتین پر مشتمل اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔اس کے علاوہ مسجد نبوی میں روزہ داروں کی خدمت کے لیے 49 قسم کے رضا کارانہ مواقع موجود ہیں جن میں 9000 مردو خواتین رضا کار خدمات انجام دیں گے۔بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خدمات کے حوالے سے اتھارٹی نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے خصوصی 26 کمرے مختص کیے۔ خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے مسجد نبوی کے 309 اور 340 میں الیکٹرک (گولف) کارٹس اور وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں۔اتھارٹی نمازیوں اور روزہ داروں تک آب زمزم پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔ یہ کام مسجد نبوی کے اندر کنٹینرز، زمزم کے برتنوں اور کنٹینرز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ چار لاکھ لیٹر زم زم فراہم کیا جائیگا۔اتھارٹی نے مسجد نبوی میں افطار کے پہلو پر بہت توجہ دیتی ہے۔ اس نے ابتدائی مرحلے سے ہی مسجد نبوی ﷺ میں پیش کیے جانے والے کھانوں کے لیے خصوصی معیارات قائم کرنے کے لیے کام کیا، جن پر کیٹرنگ کمپنیاں افطاری کی خدمات فراہم کرنے والوں کے تعاون سے عمل کرتی ہیں۔اس دوران مسجد نبوی کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ مسجد نبوی کو ہمہ وقت معطر رکھا جائے گا۔