تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 12 مارچ: شہریت ترمیمی قانون 2019 (سی اے اے) کے قوانین کو مرکزی حکومت نے نافذ کر دیا ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مسلسل اس پر حملہ آور ہیں۔ منگل کو انہوں نے کہا کہ یہاں رہنے والے لوگوں کی شہریت چھین کر انہیں ڈیٹنشن کیمپوں میں رکھنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان دے دوں گی لیکن بنگال میں کوئی کیمپ نہیں بننے دوں گی۔
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے ترنمول سپریمو بنرجی نے کہا کہ میں نے اس جیسی بیکار پارٹی کبھی نہیں دیکھی۔ وہ عورتوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلی ہندو ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ باہری کے لوگوں کو ہندو بنایا جائے۔ سی اے اے کے نفاذ کے بارے میں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے شک ہے کہ ان کا لایا ہوا قانون جائز بھی ہے یا نہیں۔ اس بارے میں مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2019 میں این آر سی کے نام پر آسام میں 19 لاکھ میں سے 13 لاکھ بنگالی ہندووں کو شہریت کی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اس طرح بنگال میں بھی ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

