نتیش کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم۔وزیر داخلہ نے دی مبارکباد

تاثیر،۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، یکم مارچ : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا جمعہ کے روز یوم پیدائش ہے۔ وہ 73 برس کے ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا، آر سی پی سنگھ سمیت تمام لیڈروں کی طرف سے مبارکبادی پیغامات نتیش کمار کودیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھتے ہوئے کہا کہ ایشور آپ کو لمبی زندگی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے۔
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ’’بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ان کے یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! میں آپ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔ بہار کے نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے سنہا نے بھی مبارکباد دی ہے‘‘۔