تاثیر،۱۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 18 مارچ: بہار کے نوادہ میں سلنڈر لیکیج کی وجہ سے ا?گ لگنے کا واقعہ سامنے ا?یا ہے۔ صبح چائے بنانے کے دوران گھر میں ا?گ لگ گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد ا?گ لگنے سے جھلس گئے۔ سبھی کو علاج کے لیے نوادہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں انھیں ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔واضح ہو کہ یہ واقعہ ضلع کے نیمدار گنج تھانہ علاقے میں پیش ا?یا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پانڈے ٹولہ کے رہائشی ستیہ نارائن پانڈے ، ان کی اہلیہ مینا دیوی ، بیٹا راکیش کمار اور ان کی اہلیہ ا?گ میں جھلس گئے۔
زخمی شخص نے بتایا کہ پیر کی صبح اس کی والدہ چائے بنانے کے لیے اٹھیں لیکن گیس ٹینک میں گیس نہیں تھی۔ گھر میں رکھا ایک اور سلنڈر تبدیل کیا جا رہا تھا۔ اس دوران گیس کا اخراج ہوا اور کچھ ہی دیر میں گھر میں آگ لگ گئی۔ جس میں اس کے ماں ، باپ اور بیوی جھلس گئے۔واضح ہو کہ خاتون کو بچانے کی کوشش میں اس کا بیٹا بھی ا?گ کی زد میں ا?گیا۔ اس دوران گھر میں رکھا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
آگ لگنے سے گھر میں رکھا لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ زخمیوں کا قریبی گاو?ں والوں نے نوادہ صدر اسپتال میں علاج کیا ، جہاں سبھی کو ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

