نیپال سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہو رہے تھے دوبدنام زمانہ مجرم، پولیس نے انہیں براو?ن شوگر اور اسلحہ کے ساتھ کیا گرفتار

تاثیر،۲۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی، 21 مارچ:بہار کی سیتامڑھی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کی خصوصی ٹیم اور میجر گنج تھانہ کی پولیس نے نیپال سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والے ضلع کے ٹاپ 10 مجرموں میں شامل دو مجرموں کو گرفتار کیا۔ واضح ہوکہ گرفتار ملزمین کے خلاف قتل ، لوٹ ،رنگداری سمیت کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمین سے 2 کلو 700 گرام چرس، 30 گرام براو?ن شوگر، دو دیسی ساختہ پستول اور چار زندہ کارتوس برا?مد کئے۔ ایس پی منوج کمار تیواری نے بتایا کہ پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی تھی ، لیکن جرائم کرنے کے بعد مجرم پڑوسی ملک نیپال فرار ہو جاتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 18 مارچ کو اطلاع ملی کہ ایک بدنام زمانہ مجرم نیپال میں چھپا ہوا ہے جس کے بعد بہار پولیس نے نیپال پولیس سے رابطہ کیا۔ اس دوران صالحی ضلع کے بارہ جبہ میں نیپال پولیس نے چھاپہ ماری کی۔ جہاں سنی سنگھ اور جتیندر پٹیل عرف جتیندر راوت کو لوڈڈ پستول اور 6 راو?نڈ کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں نے چھاپہ مار ی ٹیم پر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن جتیندر کو نیپال پولیس نے پیر میں گولی مار کر پکڑ لیا۔ جبکہ اندل مہتو مونو سنگھ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ضلع کے ٹاپ ٹین مجرموں کی فہرست میں شامل مونو سنگھ اور اندل مہتو درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔ مونو سنگھ سپی تھانہ علاقے کے بسنت گاو?ں کا رہنے والا ہے ، جس کے خلاف ضلع کے مختلف مقامات پر درج 13 مقدمات میں 10 مقدمات میں چارج شیٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔
اس لیے پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے اندل مہتو پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس نے مجرمانہ وارداتوں کو انجام دینے کے لیے اپنا ایک گروپ بنا رکھا ہے جس کا نام ارون دھیرج گروپ رکھا گیا ہے۔ اندل کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں 14 مقدمات درج ہیں۔ اندل ریگا تھانہ علاقہ کے رام نگر گاو?ں کا رہنے والا ہے۔