تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 08 مارچ: وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج مہاشیو راتری کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے خواہش کی ہے کہ یہ عظیم تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی لائے۔
وزیر اعظم نے اپنے ایکس ہینڈل میں لکھا،’’میرے ملک کے تمام کنبہ کے ممبران کو مہاشیو راتری کی پرتپاک مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ عظیم تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی لائے اور ساتھ ہی امرتکال میں ملک کے عزائم کو بھی نئی طاقت بخشے۔ جے بھولے ناتھ!‘‘
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’اوم نمہ شیوائے‘‘۔ آپ سب کو مہا شیوراتری کی نیک خواہشات۔قابل ذکر ہے کہ آج ملک بھر میں مہاشیو راتری کا تہوار بڑی شان و شوکت سے منایا جا رہا ہے۔

