تاثیر،۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دھنباد (جھارکھنڈ)، یکم مارچ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو دھنباد کی سندھری ہرل فیکٹری کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ہرل فیکٹری شروع کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ یہ مودی کی گارنٹی تھی اور آج یہ گارنٹی پوری ہو گئی۔اس کے علاوہ پی ایم مودی نے جھارکھنڈ میں 35 ہزار 700 کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کا آن لائن لانچ اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ موہن پور-ہنسڈیہا نئی ریلوے لائن جو گوڈا کو براہ راست جوڑتی ہے اور دیوگھر-ڈبرو گڑھ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے دھنباد ریلوے ڈویژن کے لیے تقریباً 13 ہزار 700 کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔

