وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک ہفتہ کے لئے غیر ملکی دورہ پر روانہ

تاثیر،۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 07 مارچ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار جمعرات کی صبح دہلی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے روز یعنی 7 مارچ کو وہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔ ایک ہفتے کے لیے غیر ملکی دورے پر جا رہے ہیں۔
اس سے قبل آج وزیر اعلیٰ پٹنہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ حال ہی میں بیرون ملک جانے کے لیے وہ پٹنہ کے علاقائی دفتر گئے تھے اور پاسپورٹ کی تجدید کروائی تھی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار 7 مارچ سے 14 مارچ تک غیر ملکی دورے پر ہوں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں وہ سب سے پہلے اسکاٹ لینڈ جائیں گے، جہاں جدید سائنس سٹی کا دورہ کریں گے۔ بیرون ملک جانے سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 5 مارچ کو قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
بہار میں قانون ساز کونسل کی 11 خالی نشستوں کے لیے نامزدگی کا انعقاد کیا گیا۔ تعداد کے حساب سے جے ڈی یو کو دو سیٹیں ملی ہیں۔ منگل کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر میعاد 6 مئی تک ہے۔
قانون ساز کونسل کے ممبران جن کی میعاد پوری ہونے والی ہے۔ اس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، بی جے پی لیڈر سید شاہنواز حسین، کانگریس لیڈر پریم چندر مشرا، ہم لیڈر سنتوش کمار سمن، بی جے پی لیڈر منگل پانڈے، آر جے ڈی لیڈر رام چندر پوروے، جے ڈی یو لیڈر خالد انور اور رامیشور مہتو اور بی جے پی لیڈر سنجے پاسوان شامل ہیں۔