وزیر اعلیٰ نے 811 کروڑ کی لاگت کی 20 اسکیمیں شروع کیں

تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 15 مارچ:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کے روز 811 کروڑ روپے کی لاگت کی 20 اسکیموں کا افتتاح/ سنگ بنیاد رکھا۔ان اسکیموں کے تحت کسان کال سینٹر ا?تما یوجنا ، زرعی توسیعی اسکیم ، زرعی میکانائزیشن اسکیم، بہار ملٹیگریس (غذائیت سے بھرپور) ڈیولپمنٹ اسکیم ، بہار مکئی ڈیولپمنٹ اسکیم ، شہد کی مکھیاں پالنے اور شہد کی پیداوار پروگرام ، بیج اسکیمیں (وزیر اعلیٰ ریپڈ سیڈ ایکسٹینشن ، سرٹیفائیڈ سیڈ پروڈکشن پروگرام ، سیڈ ولیج اسکیم اور پیڈی سیڈ ڈسٹری بیوشن پروگرام) ، ماڈل گارڈننگ سنٹر (چائے) ، کشن گنج باغبانی ، کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم وغیرہ سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔
پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے 4 زرعی گیان گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ کرشی گیان گاڑیوں کو روانہ کرنے سے پہلے وزیر اعلیٰ کرشی گیان گاڑی کے اندر گئے اور تمام انتظامات اور دستیاب ا?لات کی افادیت کے بارے میں جانکاری لی۔ اس دوران محکمہ زراعت کے سکریٹری سنجے کمار اگروال نے کہا کہ کرشی گیان گا ڑی کے ذریعے کسانوں کو ان کی دہلیز پر زرعی معلومات اور ان کے مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہنمائی میں چوتھا ایگریکلچر روڈ میپ شروع کیا گیا ہے۔ چوتھے ایگریکلچر روڈ میپ کے تحت پہلے مرحلے میں محکمہ زراعت ، بہار زرعی یونیورسٹی،سبور ، ڈاکٹر راجندر پرساد سنٹرل ایگریکلچرل یونیورسٹی ، پوسا ، بہار اینیمل سائنس یونیورسٹی ، پٹنہ اور بہار ایگریکلچرل مینجمنٹ اینڈ ایکسٹینشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (بامتی) ، پٹنہ: زرعی گیان گاڑی کو کسانوں کو متعلقہ علاقوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرکے ضروری سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس زرعی گیان گا ڑی کے ذریعے کسانوں کو مٹی کی جانچ ، کسی خاص فصل کے لیے کھاد کی مقدار ، جانوروں کے مسائل کی فوری تشخیص ، کیڑے کی بیماریوں سمیت جڑی بوٹیوں کی شناخت اور اس کے انتظام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ گیان گاڑی ریاست کے مختلف اضلاع کے کسانوں کو جدید ترین زرعی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں واقف کرائے گی۔ کرشی گیان گاڑی کے ذریعے کسانوں کو عوامی بہبود کی سرکاری اسکیموں کے بارے میں ا?گاہ کیا جائے گا اور تکنیکی فلموں اور زرعی توسیعی لٹریچر کی نمائش کے ذریعے ان کے علم میں اضافہ کیا جائے گا۔