تاثیر،۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، یکم مارچ :ہریانہ کی سرحد پر احتجاج کر رہے پنجاب کے کسانوں نے دہلی کی طرف اپنا مارچ 3 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔ اب اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ 3 مارچ کو کسانوں کے لیے آخری ارداس کے بعد ہی کیا جائے گا۔کسان لیڈروں سرون پنڈھر اور جگجیت دلیوال نے جمعہ کو کہا کہ شوبھاکرن کی روحانی سکون کے لیے 3 مارچ کو آخری ارداس ادا کی جائے گی، اس کے بعد ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شوبھاکرن کی آخری رسومات 29 فروری کو ادا کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کسان مورچہ کی 6 رکنی رابطہ کمیٹی نے متحدہ کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کے ساتھ تال میل شروع کر دیا ہے جو دہلی تک مارچ کر رہے ہیں۔ کسان رہنماؤں کے مطابق بہت جلد تحریک کو بڑے پیمانے پر اٹھایا جائے گا۔

