پولیس کی مدد سے گمشدہ ماں کو بیٹے نے ڈھونڈ نکالا

تاثیر،۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 ہگلی/7مارچ (محمد شبیب عالم) بیدیاباٹی علاقے  کی رہنے والی 70 سالہ پاروتی دیوی 4 تاریخ سے لاپتہ تھی ۔چندن نگر کے گونڈل پاڑہ میں اس بزرگ  خاتون کو دیکھ کر ٹی او پی کی پولیس نے اس خاتون کو دیکھ ان سےپوچھ تاچھ کی مگر ٹھوس جواب نہیں ملنے  پر چندن نگر تھانہ کے یہ زونل  کارتک دے نے بھدریشور میونسپلٹی کے چیئرمین  پرلئے چکرورتی سےبات کیا اور  انکی اجازت سے اس خاتون کو راحتی  رہائش گاہ پر رکھنے کا انتظام کیا۔ اس دوران لڑکا اپنی ماں کو ہر طرف ڈھونڈتا رہا۔ آخر میں  بیٹےنے اپنی ماں کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ پولیس بیٹے سے تفصیلات معلوم کرنے کےبعد  آخر کار پولس کی پہل پر ماں پاروتی دیوی کےبارے میں بتایاکہ انہیں بھدریشور کے سواستی نیواس میں رکھا گیاہے ۔ بیٹا سواستی نواس پہونچا اور وہاں اپنی ماں کو  دیکھکر بےحد خوش ہوا اور اس نےپولس کےساتھ میونسپلٹی  سوستی نواس کے منیجر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس دوران منیجر   نے بتایا کہ پولیس نے ضعیف  خاتون چار تاریخ کی رات یہاں لائی اور میرے  حوالے کیا میں نے اس بزرگ ماں کو بہت احتیاط سے رکھا۔ آج اس ماں کو بیٹے کے حوالے کرکے مجھے بےحد خوشی ملی ہے۔ گھر والے بھی انہیں  پاکر بےحد خوش ہیں۔