تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 10 مارچ:لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے بکسر کے لوگوں کو دو بڑے تحفے دیئے ہیں۔ بکسر سے ٹاٹا کیلئے8 مارچ سیٹرین کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ وندے بھارت ٹرین پٹنہ اور لکھنؤ کے درمیان 12 مارچ کو شروع ہوگی۔ اس کا ایودھیا میں بھی ہوگی ٹھہراؤ، جمعہ کے روز ٹرائل رن پورا ہوگیا ہے۔
ٹرائل رن کے دوران جمعہ کیروز جیسے ہی وندے بھارت ٹرین بکسر ریلوے اسٹیشن پر رکی ، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس دوران زیادہ تر لوگ اس جدید ٹرین کے ساتھ سیلفیاں لیتے نظر ا?ئے۔ بکسر اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کے رکنے کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مقامی ایم پی اور مرکزی وزیر مملکت اشونی چوبے نے کہا کہ 12 مارچ کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹنہ سے لکھنو? تک اس ٹرین کو ا?ن لائن ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران وہ بکسر ریلوے اسٹیشن پر بھی موجود رہیں گے۔
انڈیا اتحاد پر سخت حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد لوک سبھا انتخابات سے قبل مکمل طور پر ٹوٹ کر ختم ہوجائے گا۔ بنگال کے ہند مہا ساگر میں ضم ہوجائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بکسر اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کے رکنے کی وجہ سے لوگوں کو رام کی جائے پیدائش بکسر سے ان کی جائے پیدائش ایودھیا جانے کا سیدھا موقع ملے گا۔ دونوں شہروں کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بھی فروغ ملے گا۔