تاثیر،۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھوارہ دربھنگہ محمد (مصطفیٰ)جے ڈی یو کے کارکنوں نے راجیہ سبھا کے رکن و سابق وزیر سنجے کمار جھا کا پٹنہ سے دربھنگہ پہنچنے پر ہفتہ کو مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا۔ دوپہر 11 بجے شوبھن ایکمی بائی پاس سڑک پر حامیوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار زندہ باد کے نعرے لگا کر راجیہ سبھا رکن کا پاگ چادر پھولوں کا گلدستہ پیش کر مبارکباد دی ۔اس موقع پر نومنتخب رکن اسمبلی نے کہا کہ جے ڈی یو میں پنچایت سطح کےکارکن بھی اپنی قابلیت اور فرض شناسی سے اعلیٰ مقام تک پہنچ سكتے ہیں ہماری پہلی ترجیح بہار و متھیلانچل کی ترقی ہے جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری اور سابق ضلع صدر سنیل بھارتی نے کہا کہ سنجے جھا کو راجیہ سبھا میں بھیجے جانے سے پارٹی میں خوشی کا ماحول ہے وہ ایوان میں بہار اور متھیلا نچل کی ترقی اور حقوق کے لیے آواز بلند کرینگے۔ بہار میں آبی وسائل کے وزیر کے طور پر انہوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر جو مقام حاصل کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے اور متھیلا نچل کے لوگوں کے لئے فخر کی بات ہے جے ڈی یو ایجوکیشن سیل کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر اشوک سنگھ نے کہا کہ جے ڈی یو پارٹی ہمیشہ ان لوگوں کا احترام کرے گی جو وقف جذبے کے ساتھ عوامی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں سابق وزیر سنجے جھا ریاست کی ترقی کے لیے بہار کے حقوق کی آواز بن کر راجیہ سبھا میں مسلسل ترقیاتی کام کریں گے موقع پر جے ڈی یو کسان سیل کے نائب صدر رام نریش یادو، شیام ریکھا مشرا، راجیش کمار، سابق سربراہ اشوک سنگھ، جے ڈی یو ضلع نائب صدر ساجد مظفر، جنرل سکریٹری بدر اعظم ہاشمی، یوتھ جے ڈی یو بلاک صدر ارشاد عالم، پربھو نارائن داس، پپو سہنی، شیویندر رجک نے کہا کہ بہار جے ڈی یو نے سماج کے تمام طبقوں کو عزت دینے کے بعد سنجے جھا کو راجیہ سبھا کے رکن کی ذمہ داری سونپی ہے، جس سے متھیلا علاقہ اور دربھنگہ کے لیے خوشی کی بات ہے

