چھتیس گڑھ: بیجاپور میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 6 نکسلی ہلاک

تاثیر،۲۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیجاپور، 27 مارچ : چھتیس گڑھ کے بیجاپور کے نکسل متاثرہ باسا گوڈا تھانہ علاقے کے تحت پولم پلی-چپوربھٹی میں پولس اور نکسلیوں کی پلاٹون نمبر 10 کے درمیان بدھ کی صبح آٹھ بجے ہوئے ایک انکاؤنٹر میں چھ نکسلائیٹس مارے گئے۔ انکاؤنٹر کے بعد دو خواتین نکسلائٹس اور چار مرد نکسلائیٹس کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت کی جارہی ہے۔ مارے گئے نکسلیوں میں ان کا نائب کمانڈر بھی شامل ہے۔ اس پر لاکھوں روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور روزمرہ استعمال کی اشیاء￿ برآمد کر لی ہیں۔ انکاؤنٹر میں کئی نکسلیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ اور اطراف میں پولیس کی تلاش جاری ہے۔بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو نے کہا کہ ہولی کے دن نکسلیوں نے بسا گوڈا تھانہ علاقہ میں کلہاڑی سے حملہ کرکے تین دیہاتیوں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد مخبروں سے اطلاع ملی کہ بسا گوڈا تھانہ علاقہ کے پولم پلی-چپوربھٹی علاقے میں مسلح نکسلیوں کا ایک اجتماع ہے۔ اس اطلاع کے بعد ڈی آر جی، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور کوبرا اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم روانہ کی گئی۔ اس دوران بدھ کی صبح فوجیوں کا مقابلہ نکسلیوں کی پلاٹون نمبر 10 سے ہوا۔ نکسلیوں کی لاشوں کے ساتھ ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
بستر کے آئی جی سندرراج پی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مخبروں سے اطلاع ملی تھی کہ بسا گوڈا تھانہ علاقہ کے پولم پلی-چپوربھٹی علاقے میں نکسلیوں کا ایک اجتماع ہے۔ اس اطلاع کے بعد کوبرا 210، 205 سی آر پی ایف، 229 بٹالین اور ڈی آر جی کے جوانوں کی مشترکہ ٹیم روانہ کی گئی۔ جہاں فوجیوں کا مقابلہ نکسلیوں کی پلاٹون نمبر 10 سے ہوا۔ انکاؤنٹر کے بعد دو خواتین نکسلائٹس اور چار مرد نکسلائٹس سمیت کل چھ نکسلائیٹس کی لاشیں اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ نکسلیوں نے 30 مارچ کو بیجاپور ضلع میں بند کی کال دی ہے۔ دوسری طرف مغربی بستر کے سکریٹری موہن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ بیجاپور پولیس نے تین ماہ کے اندر 15 معصوم قبائلیوں کی جان لی ہے۔