کار کی ٹھوکر سے 6 سالہ طالبہ کی موت ڈرائیور فرار

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے تارا لاہی سڑک پر پکچھیاری تالاب کے قریب بستواڑہ شاردا اقلیتی کنوینٹ کے نرسری جماعت کی طالبہ کی موت بلینو کار کی ٹھوکر سے بدھ کے روز دوپہر علاج کے دوران دربھنگہ کے ایک نجی اسپتال میں ہو گئی متوفیہ کی شناخت بستواڑہ درجی محلہ گاؤں باشندہ رضوان خلیفہ کی بیٹی منتشا پروین 6 سالہ کی شکل میں کی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ طالبہ اپنے گھر سے اسکول جا رہی تھی اسی اثناء میں مین سڑک پر تارالاہی کی جانب سے تیز رفتار سے آرہی بلینو کار BR07AT0633 کی زد میں آکر لہو لوہان ہو گئی جسکے بعد طالبہ کو مقامی نرسنگ ہوم میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں طالبہ کی حالت تشویش ناک دیکھتے ہوۓ  دربھنگہ کے ایک نجی  ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران طالبہ نے دم توڑ دیا بتایا جاتا ہے کہ طالبہ کے پیشانی پر شدید چوٹ لگنے کے بعد لہو لوہان حالت میں ٹکر مارنے والی بلینو کار سے منتشا پروین کو نرسنگ ہوم کے بعد دربھنگہ لے جایا گیا جہاں کچھ دیر میں ہی طالبہ کی موت ہونے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیا سابق مکھیا امجد عباس اسکول کے ڈائریکٹر اختر انصاری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسکول جانے کے دوران راستے میں پکچہیاری تالاب کے پاس کار نے ٹھوکر مار کر طالبہ کوشدید طور سے زخمی کر دیا جس کی علاج کے دوران موت ہو گئی ادھر ویڈیو فوٹیج میں طالبہ کو ٹھوکر لگنے کے بعد بلینو کار سے علاج کے لیے جاتے دیکھا گیا ہے تھانہ صدر وریندر چودھری نے کہا کہ فردبیان یا درخواست  موصول ہونے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی