گریٹر نوئیڈا کے گور سٹی کی رہائشی عمارت میں زبردست آگ، افراتفری

تاثیر،۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گوتم بدھ نگر، 07 مارچ:گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ تھانہ علاقے میں واقع گور سٹی کی 16ویں ایونیو عمارت میں زبردست آگ لگ گئی، جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
گور سٹی کے 16 ویں ایونیو پر واقع دو فلیٹوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کے وقت ایک فلیٹ بند تھا۔ جبکہ دوسرے فلیٹ میں ایک خاندان مقیم تھا۔ یہ خوش قسمتی تھی کہ آگ لگنے کے بعد اہل خانہ سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں آگ کے شعلے زور زور سے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔