تاثیر،۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموئی، 7 مارچ:بہارکے جموئی میں حادثہ میں ایک معصوم کی موت ہوگئی ہے۔ واقعہ کھیرا تھانہ علاقہ کے کھدوئی گاو?ں میں پیش ا?یا۔ جہاں دیررات تیز رفتار ٹریکٹر گھر میں گھس گیا اور 3 سالہ بچے کو کچل دیا۔ جبکہ اس حادثے میں ایک مویشی کی بھی موت ہوگئی۔بچے کی ماں موت سے بال بال بچ گئی۔ واقعے کے بعد مشتعل لوگو ں نے ٹریکٹر ڈرائیور کو پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ متوفی بچے کی شناخت کھدوئی رہائشی بال مکنڈ یادو کا تین سالہ بیٹا نشانت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت ٹریکٹر گھر میں گھسا اس وقت نشانت کی ماں اسے دودھ پلا رہی تھی۔ جیسے وہی وہ دودکھ کا گلاس دے کر اپنے گھر میں دوسرے کام کے لئے جارہی تھی ،تبھی ایک تیز رفتار ٹریکٹر اس کے گھر میں گھس گیا۔ ٹریکٹر نے اس کے تین سالہ بچے کو کچل دیا۔ جس سے اس کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔
متوفی کے نانا بیجو یادو نے بتایا کہ جب ٹریکٹر ان کے گھر میں گھسا اور جب ڈرائیور کو پکڑا گیا تو وہ شراب کے نشے میں دھت تھا۔ وہیں متاثرہ خاندان نے کھیرا تھانہ کی پولیس سے ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھرواقعہ کی اطلاع ملتے ہی کھیرا تھانہ انچارج ششی بھوشن جھا پہنچے اور ٹریکٹر ڈرائیور اور ٹریکٹر کو تحویل میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔