آتش زدگی میں 3 گھر جل کر خاکستر

 

دو بھینس 6 بکری جھلس کر ہلاک مکان مالک سمیت کئی زخمی
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) مقامی تھانہ حلقہ کے راجو پنچایت واقع رام پٹی گاؤں وارڈ نمبر 12 کے مہا دلت ٹولہ میں پیر کی دیر شب زبردست آتشزدگی  کے واقعے میں تین گھر جل کر راکھ ہو گیا آگ تیز لپٹے گھر کے کھمبے میں باندھے گئے تین جانوروں   میں دو بھینس کی موت  موقع واردات پر ہو گئی جبکہ چھ بکری بھی آگ کی زد میں میں آکر ہلاک ہو گئی ہیرو ڈلکس بائک سمیت اناج کپڑا فرنیچر 10 ہزار روپے سمیت سبھی استعمال ہونے والی چیز دھو دھو کر جل کر خاکستر ہو گئی بیچ بچاؤ کے دوران مکان مالک وشنو دیو رام شدید طور سے جھلس کر زخمی ہوگئے جس کا علاج ڈی ایم سی ایچ میں چل رہا ہے مکھیاں نمائندہ شہنواز بابر پیکس صدر متھلیش یادو نے بتایا کہ دیر شب لگ بھگ دو بجے رام بریکش کے گھر میں اچانک لگی آگ کی تیز لپٹیں بھیانک   شکل اختیار کر لیا آنجہانی  میتھلیش رام کی بیوی اوشا دیوی و رام ورکش رام کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا آگ لگنے کی وجہ کا صحیح پتہ نہیں چل سکا ہے آگ کی لپیٹیں کو دیکھ  مقامی راج کشور سہنی، شمبھو سہنی،  پھاگونی رام،  اکھلیش رام ، راج دیو سہنی،  نے بتایا کہ نل جل کی ٹنکی و پائپ کے سہارے پانی کا چھڑکاؤ کر لوگ اپنے گھروں سے بالٹی میں پانی سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی پھر بھی دیکھتے دیکھتے دو بھینس نصف درجن بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئی اس دوران  آگ پر قابو پانے کے دوران کئی لوگ معمولی طور سے زخمی ہو گئے جن کا علاج مقامی سطح پر کیا گیا ہے ادھر زخمی مکان مالک نے بتایا کہ آتش زدگی  کے واقعے میں تقریباً پانچ لاکھ سے زائد کا معاشی نقصان ہوا ہے مویشی کی موت کی اطلاع مویشی ڈاکٹر  شمبھو پرساد موقع واردات کا معائنہ کر ہلاک ہوئے جانوروں  کا پوسٹ مارٹم کر جانچ رپورٹ سونپنے کی بات کہی ہے ادھر مکھیا رخسانہ خاتون نے پانچ ہزار نائب پر مکھ ساجد مظفر ببلو دو ہزار مالی مدد کر سرکاری امداد کی یقین دھانی کرائی ہے ریونیو ملازم چندر کانت پاسوان نے موقع واردات پر پہنچ کر معاملے کی جانکاری لی موقع پر پنچایت سمیتی رکن منوج کمار یادو قیصر خان نے واقعہ کی اطلاع سی او کو دے کر متاثرہ خاندان کو سرکاری امداد کا مطالبہ کیا ہے