آتش زدگی کا شکار ہوئے متاثرہ خاندان سے ایم ایل اے نے کی ملاقات ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے راجو پنچایت کے رام پٹی وارڈ نمبر 12 کے مہا دلت ٹولہ میں ایک اپریل کی دیر شب لگی آگ کا جائزہ لینے جمعرات کے روز سابق وزیر کم مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر جیویش کمار پہنچے اور جلے ہوئے گھروں کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی اُنہوں نے مکان مالک وشنو دیو رام ، و دیگر متاثرہ خاندان سے بات چیت کر آتش زدگی میں ہوئے نقصانات کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم سے بات کر متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی بتاتے چلیں کہ نامعلوم وجوہات سے لگی آگ میں تین افراد کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا تھا اس آتش زدگی کے واقعیہ میں تین جانور 6 بکریاں بھی جل کر ہلاک ہو گئی تھی جبکہ ایک بائک سمیت گھر میں رکھا اناج ، کپڑا ،سارا سازو سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا مکھیا نمائندہ شہنواز بابر و دیگر مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندان کو فوری طور پر اپنی جانب سے مدد کی تھی ایم ایل اے نے بتایا کہ دیر شب وشنو دیو رام کے گھر میں آگ لگ گئی تھی آگ کے شعلوں کو دیکھ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوئے لوگوں نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا اس دوران کئی افراد معمولی زخمی ہوگئے تھے جنکا مقامی سطح پر علاج کرایا گیا تھا