آپ ہمیں آشیرواد دیں، میں ہر خوشی اور غم میں آپ کے ساتھ رہوں گی: ڈاکٹر روہنی

تاثیر،۲۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ(نقیب احمد)
سارن لوک سبھا حلقہ سے انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ نے  روضہ واقع آر جے ڈی ہیڈ آفس میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت جانا اور انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔آر جے ڈی کے ترجمان ہریے لال یادو نے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی نے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سارن ضلع کے لوگوں کا میرے پورے خاندان پر بہت بڑا قرض ہے۔1977 میں پہلی بار میرے والد نے جے پی تحریک کے دوران پہلی بار جیل سے اپنا پرچہ داخل کیا تھا اور یہاں کے عظیم لوگوں نے انہیں ریکارڈ ووٹوں سے جتوایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سارن میں جو بھی ترقی نظر آرہی ہے وہ میرے والد کی دین ہےسبکدوش ہونے والے ایم پی کے دس سالہ دور کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ایک بھی کام ایسا نہیں ہے جو زمین پر دیکھا جاسکے۔ڈاکٹر روہنی نے کارکنوں سے ملاقات کے بعد روڈ شو کیا۔ روڈ شو گھیگھاٹہ پشو میلہ کے جنوبی گنگا کنارے سے شروع ہو کر گھرو ٹولہ، روضہ مٹھیاں،بڑا تلپا چوک،بچلا تلپا چوک،چھوٹکا تلپا،دلت بستی،راول ٹولہ،کٹہری باغ،مہاویر مندر،راحت روڈ،روپ گنج،سیڈھی گھاٹ،کھنواں چوک،دہیاواں،نیا بازار،کٹرا،دھرمانتھ مندر،دولت گنج موڈ،نبی گنج،ستگھروا،چھوٹا برہم پور،عجائب گنج،انئی،برہم پور،شیام چوک،گدڑی چوک،کاشی بازار،بھگوان بازار،اسپتال چوک،محمود چوک،تھانہ چوک،میونسپل چوک،یوگینیا کوٹھی،کچہری اسٹیشن،سانڈھا ڈھلا،مونا چوک،گاندھی چوک،تلپا اسٹینڈ،بھیکھاری چوک سے ہوتا ہوا آر جے ڈی دفتر پر اختتام پذیر ہوا۔ ترجمان شری رائے نے کہا کہ روڈ شو کے دوران جگہ جگہ ڈاکٹر اچاریہ کا پھولوں کے ک بارش کے ساتھ ڈھول باجے کے ساتھ استقبال کرنے سے جذباتی ہو گئیں۔راستے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ہاتھ جوڑ کر انہوں نے بھوجپوری میں کہا کہ آپ لوگ اپنا پیار اور آشیرواد دیں۔ہم آپ کے درمیان رہ کر آپ کی خدمت کروں گی۔اس دوران رادھے کرشنا پرساد،ڈاکٹر نیلو کماری،اشرفی لال پاسوان،سابق وزیر جتیندر رائے،سابق ایم ایل اے موندریکا رائے،ڈاکٹر پریتم یادو،بھیکھاری مہتو،ساغر نوشیروان،جیلانی مبین،بیریندر ساہ،پارس یادو،ابھے گوسوامی،ڈاکٹر چندراوتی،ہیرامنی تانتی،ارمیلا یادو،معین الدین احمد،،منا مستری،دیو کمار مہتو،سنیل رائے،گڈو یادو،پروفیسر ارون کمار،ارجن رائے،شنکر گپتا،دنیش شرما،نظر امام،یوگل بھارتی،شنکر پرساد،آفتاب عالم،دیویندر رام،انیل کمار یادو،سونو ٹھاکر،سریندر سوربھ،سونو کمار یادو،دلن پرساد یادو،بھوشن رائے،ناگیندر رائے وغیرہ شامل تھے۔