آگ لگنے سے دو گھر خاکستر،لاکھوں مالیت کی املاک تباہ، مویشی اور مالک جھلسے

تاثیر،۴       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایکما/سارن(نقیب احمد)
تھانہ علاقہ کے بیتونیہ گاؤں کے ہری ونش گیری کی جھونپڑی نما مویشیوں کے شیڈ میں چولہے کی چنگاری سے اچانک آگ لگ گئی۔اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ آگ بجھانے اور گائے کو بچانے کے دوران گھر کے مالک کا بیٹا وکیش گری (30) جھلس گیا۔گائے بھی آگ میں جھلس گئی۔دن کے وقت تیز مغربی ہوا کی وجہ سے شعلوں نے پڑوسی للمن ساہ کے جھونپڑی نما گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے واقعہ میں دونوں خاندانوں کی لاکھوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔گاؤں کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کی مدد سے کسی طرح آگ پر قابو پایا۔اس کے بعد گاؤں والوں کی مدد سے گھر والے آگ میں جھلس گئے وکیش گری کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں علاج کے لیے ایکما کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا۔ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر گنجن کمار نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید جھلسے وکیش گری کو بہتر علاج کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔جہاں وکیش گری کا علاج کیا جا رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آگ سے جھلسی گائے کا علاج گاؤں کے لوگ جانوروں کے ڈاکٹر سے کرا رہے ہیں۔