انتخاب کو لیکر ڈی ایم ایس پی کی اہم نشست منعقد

تاثیر،۳۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف30 اپریل(محمددانش)آئندہ 1؍ جون کو نالندہ پارلیمانی حلقہ میں انتخاب ہوگا جس کو لیکر ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر پولس کپتان اشوک مشرا مشترکہ طورپر اہم نشست منعقد کر ضلع افسران کو مختلف طرح کی ہدایتیں دیں۔ اس مو قع پر ہدایت دی گئی کہ انتخاب کو پر امن طورپر گذار نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ رائے دہندگان کو اگر کوئی پریشان کر رہا ہے تو اسکے خلاف ابھی سے ہی کاروائی شروع کر دینی چاہئے۔ انہوں نے ہدایت دیا کہ سبھی بوتھوں پر پانی کا انتظام میڈیکل کٹ، بیت الخلاء ، ویل چیئر ، ٹیبل ، کرسی ،بجلی ،پنکھا کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کے الگ الگ لائن کا بہتر انتظام کرایا جائے گا۔ ان افسران نے مزید کہا کہ پچھلے انتخاب سے اس مرتبہ زیادہ پولنگ ہو اس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھایا جائے۔