اننت پورکے گْتی سب اسٹیشن کے قریب بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی

تاثیر،۲۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اننت پور، 29۔ اپریل: کل شب بجلی کے سب اسٹیشن میں ٹرانسفارمر زوردار آوازسے پھٹ پڑاجس پرفوری طورپرچوکس محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے فائربریگیڈ کے عملہ کواس بات کی اطلاع دی اورفائربریگیڈکے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرقابوپایا۔ سب اسٹیشن میں آگ کے اس واقعہ کے نتیجہ میں تقریبا30دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی متاثرہوئی اورعوام کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔عہدیداروں کی جانب سے بجلی کی سپلائی کوبحال کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یاپھرکسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہ ملنے پرعہدیداروں نے راحت کی سانس لی۔البتہ اس واقعہ میں مالی نقصان کااندازہ لگایاجارہاہے۔