انکاؤنٹر میں مارا گیا نکسلائٹ، لاش اور ہتھیار برآمد

تاثیر،۲۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سکما، 29 اپریل: سکما کے کستارام پولیس اسٹیشن کے تحت پیسل پاڈ کے جنگل میں سیکورٹی فورسز نے ایک انکاؤنٹر میں ایک نکسلی کو مار گرایا ہے۔ سکما کے ایس پی کرن چوان نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔چھتیس گڑھ کے کستارام تھانہ علاقے کے تحت پیسل پاڈ کے جنگل میں کستارام ایریا کمیٹی سے نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آر جی، بستر فائٹر اور 208 واہنی کوبرا کی مشترکہ پارٹی نکسل مٹاؤ آپریشن کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آپریشن کے دوران، پیر کی صبح 07 بجے، پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں، فوجیوں نے ایک نکسلائیٹ کو مار ڈالا۔
جائے واردات کی تلاشی کے دوران مقتول نکسلائٹ کی لاش اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فوجیوں نے انکاؤنٹر میں کئی نکسلیوں کو گولی مار دی ہے۔ مقتول نکسلائٹ کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔