اپوزیشن اتحاد ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنے کی افواہیں پھیلا رہا ہے: مودی

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رائے پور/جانجگیر چامپا، 23 اپریل:وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نریندر مودی نے پیر کو لوک سبھا جانجگیر چامپا میں سکتی کے جیٹھا میدان میں وجے شنکھ ناد سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنے کی افواہیں پھیلاتا ہے۔ مودی کو چھوڑو، بی جے پی چھوڑو، چاہے بابا صاحب خود آکر کہیں، آئین نہیں بدلنے والا ہے۔ انڈیا اتحاد کو دیا گیا ووٹ مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتا، لیکن بی جے پی کو دیا جانے والا ووٹ ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنائے گا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 60 سال تک ایک ہی خاندان نے براہ راست یا ریمورٹ سے حکومت چلائی۔ اس دوران کانگریس لیڈروں نے صرف اپنی تجوریاں بھرنے کا کام کیا۔ آپ نے مجھے 10 سال سے دیکھا ہے۔ میں ایک بھی چھٹی لیے بغیر کام کرتا ہوں۔ باقی لیڈروں کو اپنے بچوں کے لیے کچھ کرنا ہوگا، مودی کے لیے آپ ہی میرا خاندان ہیں ۔ 10 سال میں ملک نے بہت ترقی کی ہے۔ ہم نے 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے والی کانگریس آزادی کے بعد پہلے دن سے ہی خوشامد میں لگی ہوئی ہے۔ خوشامد اور ووٹ بینک کی سیاست کانگریس کے ڈی این اے میں ہے۔ اگر دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے حقوق چھیننے پڑے تو وہ ایک سیکنڈ بھی نہیں لگائیں گے۔ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر پر چلنے والی پارٹی ہے۔ غریبوں، نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون انقلاب آنے والا ہے، اس کی قیادت قبائلی بہنیں کریں گی۔ نمو ڈرون دیدی اسکیم کے تحت پہلی بار بہنوں کو ڈرون پائلٹ کے طور پر تربیت دی جارہی ہے۔ حکومت اس پر سبسڈی بھی دے رہی ہے۔ چھتیس گڑھ کی مہتاری اسکیم کا ملک بھر میں چرچا ہے۔ ہر ماہ لاکھوں بہنوں کو براہ راست مدد ملنا شروع ہو گئی ہے۔ مودی نے یہ گارنٹی بھی دی ہے کہ وہ تین کروڑ بہنوں کو لکھپتی دیدی بنائیں گے۔ ہم نے او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا۔ مقامی زبان میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم دینے کے لیے کام کیا۔ آپ کے ووٹ کی طاقت میرے ساتھ ہے، اسی لیے اپوزیشن گھبرا رہیہے۔ گھوٹالوں کی جانچ ہو رہی ہے اس لیے ان میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلی وشنو دیو سمیت بی جے پی کے تمام عہدیدار موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔