بہار : دربھنگہ میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 لوگوں کی موت

تاثیر،۲۶       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 26 اپریل :بہار میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی دیر رات دربھنگہ ضلع کے بہیرا تھانہ علاقہ کے انٹور گاوں میں ایک شادی تقریب میں سلینڈر اور ڈیزل کے اسٹاک میں دھماکہ ہونے سے ایک ہی خاندان کے 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق دربھنگہ ضلع کے انٹور گاوں میں جمعرات کی نصف شب رام چندر پاسوان کے گھر میں رکھے ڈیزل اسٹاک میں سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگنے سے رام چندر پاسوان کے خاندان کے 06 افراد کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی تین مویشیوں کی بھی جان چلی گئی۔ شادی تقریب کے لیے بنائے گئے خیمے میں آگ لگ گئی اور نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ علی نگر بلاک کے بہیرا تھانہ علاقہ کے انٹور گاو?ں میں پیش آیا۔
دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ راجیو روشن نے جمعہ کے روز بتایا کہ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاندان کو سرکاری سطح پر ہر طرح کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس واقعے میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ آگ کی زد میں آنے سے تین مویشی ہلات ہوگئے۔