بیگوسرائے میں دو موٹر سائیکل کی ٹکر میں تین زندہ جلے ، ایک کی حالت تشویشناک

تاثیر،۲۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیگوسرائے، 27 اپریل:بہار کے بیگوسرائے ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ جہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں تین افراد زندہ جل گئے۔ جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بیگوسرائے سے ایک بڑا حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں واقعہ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جس میں تین افراد زندہ جل گئے۔ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعہ کے بعد کافی دیر تک موقع پر افراتفری کا ماحول رہا۔ واقعہ مفصل تھانہ علاقہ کے کنڈ ڈھلا گوتم دھام کے قریب ایچ ایس 55 پر پیش ا?یا۔
بتایا جا رہا ہے کہ آگ اتنی خوفناک تھی کہ کوئی کچھ نہیں کر سکا اور کچھ ہی دیر میں سڑک کے بیچوں بیچ ا?گ لگنے سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اسی دوران دو افراد ا?گ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ ساتھ ہی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
مرنے والوں کی شناخت پپرا کے رہنے والے چھتیس کمار اور بگواڑا کے رہنے والے اروند شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں سالہ اور بہنوئی تھے۔ اس واقعہ میں ایک اور متوفی کی شناخت منجھول کے رہنے والے سمیت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی کی شناخت شیام کمار کے طور پر کی گئی ہے جو صدر اسپتال بیگوسرائے میں زیر علاج ہے۔ واقعے کے بعد مفصل تھانہ صدر اور ڈی ایس پی صدر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجودہیں۔