بی جے پی نے نارائن رانے کو سندھودرگ-رتناگیری لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا

تاثیر،۱۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 اپریل:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نارائن رانے کو سندھودرگ-رتناگیری حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جمعرات کو جاری کی گئی بی جے پی امیدواروں کی 13ویں فہرست میں رانے کے نام کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نارائن رانے اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیو سینا کے درمیان تنازعہ ختم ہو گیا ہے۔اس سیٹ پر رانے کا مقابلہ شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ونائک راوت سے ہوگا۔ نارائن رانے نے پہلے بھی بارہا یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ سندھو درگ-رتناگیری حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ہوں گے اور اگر پارٹی ان سے ایسا کرنے کو کہے تو وہ اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کو تیار ہیں۔ رانے فی الحال بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت میں مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے وزیر ہیں۔