تم تودھوکے باز ہو، وعدہ کر کے بھول جاتے ہو:تیجسوی یادو

تاثیر،۲۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ، 29 اپریل: ار جے ڈی امیدوار روہنی اچاریہ نے پیرکے روزسارن لوک سبھا سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے بعد راجندر اسٹیڈیم میں عظیم اتحاد کی جانب سے ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے روہنی اچاریہ ، تیجسوی یادو ، لالو پرساد یادو ، مکیش سہنی اور کئی دوسرے لیڈروں نے خطاب کیا۔ لالو پرساد نے اپنی مختصر تقریر میں روہنی آچاریہ کو جیت دلانے کی اپیل کی۔ آئین کے خطرے میں ہونے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک گانا گایا اور پی ایم مودی پر اپنے وعدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے پی ایم مودی کے لیے گووندا کی فلم ‘ ساجن چلے سسرال ‘ کا گانا ‘ تم تو دھوکے باز ہو ،وعدہ کر کے بھول جاتے ہو ‘ گایا۔ وہاں موجود لوگوں سے بھی یہ گانا گانے کو کہا گیا۔ لوگوں سے کہا کہ وہ اسے اتنی اونچی ا?واز میں گائیں کہ اس کی آواز پی ایم مودی کے کانوں تک پہنچے۔تیجسوی نے کہا کہ چھپرہ میں بنی ٹرینوں کے پہیے کہاں ہیں جو آج پورے ہندوستان میں چلتی ہیں۔ وہ فیکٹری لالو یادو نے لگائی تھی۔ انہوں نے راجیو پرتاپ روڑھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی مانتے ہیں کہ وہ رکن پارلیمنٹ بننے کے قابل نہیں ہیں۔ مودی کی مہربانی سے ہم جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار سارن سیٹ پر مودی کی مہربانی نہیں چلے گی اورآپ میری بہن روہنی آچاریہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔واضح ہو کہ سارن لوک سبھا سیٹ کے لیے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ یہاں آر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ کا مقابلہ بی جے پی امیدوار راجیو پرتاپ روڑھی سے ہے۔ روڑھی موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ لالو یادو نے 2009 میں اس سیٹ پر قبضہ کیا تھا۔ انہوں نے روڑھی کو شکست دی تھی۔ 2014 میں ا?ر جے ڈی نے رابڑی دیوی کو اس سیٹ سے امیدوار بنایا تھا۔ راجیو پرتاپ روڑھی نے انہیں 314172 ووٹوں سے شکست دی۔ روڑھی نے 2019 میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔ اس بار انہوں نے لالو یادو کے سمدھی چندریکا رائے کو شکست دی تھی۔