جمہوریت اور آئین کو کیوں ختم کرنا چاہتی ہے بی جے پی ؟:لالو یادو

تاثیر،۲۷       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 27 اپریل:لالو یادو نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو آئین ، غریب ، دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے انہوں نے مونگیر اور ارریہ میں دی گئی پی ایم مودی کی تقریروں کو نشانہ بنایا۔ لالو یادو نے سوال اٹھایا کہ بی جے پی جمہوریت اور آئین کو کیوں ختم کرنا چاہتی ہے ؟
وزیر اعظم نریندر مودی آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے نشانے پر ہیں۔ جس طرح سے لالو پرساد یادو نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹ کیا ہے ، جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آئین کو ختم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک طرح سے انہوں نے لوک سبھا کے بقیہ 5 مرحلوں کا ایجنڈا طے کر لیا ہے۔لالو پرساد یادو نے بی جے پی سے سوال کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مودی حکومت اور بی جے پی لیڈر بابا صاحب بھیم راو? امبیڈکر کے تحریر کردہ مقدس آئین سے نفرت کیوں کرتے ہیں ؟ مودی حکومت ریزرویشن اور نوکریاں ، جمہوریت اور آئین کو دلتوں ، پسماندہ طبقات ، محروم لوگوں اور غریبوں کے لیے کیوں ختم کرنا چاہتی ہے ؟ جواب دیں۔ اس سے قبل بھی لالو پرساد یادو ریزرویشن کے معاملے پر بی جے پی کو گھیر چکے ہیں۔ لالو پرساد یادو نے 2015 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ریزرویشن پر نظرثانی کے موہن بھاگوت کے بیان کو انتخابی مدا بنایا تھا۔ پورے بہار میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔