جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے بابولال مرانڈی، ارجن منڈا اور سنجے سیٹھ سمیت بی جے پی کے 27 لیڈروں کو راحت ملی

تاثیر،۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 3 اپریل:جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں، 11 اپریل 2023 کو رانچی میں سیکریٹریٹ مارچ کے دوران، بی جے پی کے ریاستی صدر بابولال مرانڈی، ممبران پارلیمنٹ ارجن منڈا اور سنجے سیٹھ سمیت 27 بی جے پی لیڈروں کی طرف سے دھروا تھانہ میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی اپیل کرنے والی عرضی کی سماعت بدھ کو ہوئی ۔ اس معاملے میں عدالت نے درخواست گزار بابولال مرانڈی، ایم پی ارجن منڈا، سنجے سیٹھ، دیپک پرکاش، ایم ایل اے سی پی سنگھ، دھولو مہتو، کشواہا ششی بھوشن، سمری لال، نوین جیسوال کے علاوہ برانچی نارائن سنگھ، پردیپ کمار ورما، رویندر کمار رائے، یدوناتھ پانڈے، شیوشنکر اوراون، للت اوجھا، رمیش کمار سنگھ، کامیشور سنگھ، امیش کمار، نیلم چودھری، امت کمار منڈل، امت کمار، کرشنا کمار گپتا، اشوک کمار برائیک، آرتی کجور، آدتیہ پرساد، سدھو ماجھی، شتروگھن سنگھ کے خلاف سخت تعزیری کارروائی پر روک لگائی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 8 مئی کو ہوگی۔ درخواست گزار کی طرف سے ایڈوکیٹ پرشانت پلو اور پارتھ جالان پیش ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ سکریٹریٹ کی طرف مارچ کرنے والے بی جے پی کارکنوں کی پولس سے جھڑپ ہوئی تھی۔ اس معاملے کے سلسلے میں دھروا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 107/2023 درج کیا گیا تھا۔ اس میں ایم پی، سابق وزرائے اعلیٰ بابولال مرانڈی اور رگھوبر داس، مرکزی وزیر ارجن منڈا، چترا ایم پی سنیل کمار سنگھ، ایم ایل اے امیت منڈل، سمیر اوراوں، ایم پی نشی کانت دوبے سمیت 41 نامزد اور کئی نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔