حج 2024 کے لیۓ پورے بہار میں دوسرے مرحلہ کا حج تربیتی پروگرام کا سلسلہ جاری

تاثیر،۲۱       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حج 2024 کے سفر حج کا آغاز 9 مئی سے شروع ہونے والا ہے, اسی مناسبت سے عازمینِ حج کے دوسرے مرحلہ کا حج تربیتی پروگرام کا سلسلہ پورے بہار میں جاری ہے, مؤرخہ 21 اپریل کو مشرقی چمپا رن, مغربی چمپا رن, سہرسا, مد ھے پورہ, ويشا لی, شیو ہر, پٹنہ اور سیوان ضلع کے عازمینِ حج کا تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا, حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ تربیت یافتہ بہار ریاستی حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر اور مقامی علماء کرام حضرات نے سبھی عازمینِ حج کو سفر حج کے تعلق اہم جانکاری فراہم کرائی, واضح ہو کہ اس بار بہار کے عازمینِ حج ہندوستان کے 10 امبار کیشن پوائنٹ سے پرواز کریں گے,ان میں گیا, کولکاتہ, دہلی, لکھنؤ, ممبئی, حید ر آباد, اورنگ آباد, بنگلورو اور چنئی شامل ہے, بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق صاحب تربیتی پروگرام میں شرکت کے لئے غوثُ الورا عربی کالج سیوان میں ضلع کے عازمینِ حج سے روبرو ھوتے ہوۓ انہیں سفر حج کے تعلق سے بہت ساری اہم جانکاری فراہم کرائی, مولانا ثناء المصطفیٰ نوری صاحب نے عمرہ کا طریقہ, حج کے پانچ ایام مینی عرفات مزدلفہ رمی جمرات قربانی حلق اور طواف زیارت کے بارے میں جامع انداز میں عازمینِ حج کی تربیت فرمائی, چئرمین موصوف کے ہمراہ حج تربیتی پروگرام میں بہار ریاستی حج کمیٹی کے میڈیا انچارج و حج تربیتی پروگرام کے نوڈل صغیر احمد شامل تھے انہوں نے بھی عازمینِ حج کو سفر حج کے تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا اور بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ضروری ہدایات کی جانکاری دی, تربیتی پروگرام دیگر شرکا میں مولانا وسیم اکرم, مولانا اشرف بہشتی, مفتی سلطان رضا, مفتی عرفان چشتی, مولانا وسیم اکرم رضوی, مولانا اشرف غوثیہ, حافظ عبد الرحمن, الحاج مولانا عبّاس اعلی رضوی کے نام قابل ذکر ہیں………….. صغیر احمد, میڈیا انچارج