حق ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عید کٹ کی تقسیم

تاثیر،۱۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

       مدھوبنی ( عنایت اللہ اللہ ندوی ) حق ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ریس فار ہیلپ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دربھنگہ کے محلہ مہیشی پٹی لیچی باغ پروفیسر ضیاء الحق نذر مرحوم صاحب کی رہائش گاہ پر غریب نادار لوگوں کے درمیان عید کٹ تقسیم کیا گیا جس میں ملبوسات، تحائف، سوئیاں اور نقدی دیا شامل ہے۔ اس موقع پر حق ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سیکریٹری قمر مصطفی شہبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے مختلف منصوبہ جات کے تحت ناداروں، بیواؤں اور طلبا و طالبات کو استفادہ ملتا رہتا ہے۔ واضح ہو کہ ٹرسٹ نے ترجیحی طور پر طلبا و طالبات کی مالی مدد کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ ذہین و فطین بچوں کی تعلیم کے حصول میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ہوسکے اور اپنے گھر والوں کو خود کفیل بنا سکیں۔
فلاحی کاموں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے ریس فار ہیلپ فاؤنڈیشن سے اشتراک کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک پہنچ سکیں۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے سیکریٹری قمر مصطفی شہبی، ڈاکٹر رضوان الحق چیئرمین، ڈاکٹر منظر سلیمان، احتشام احمد کریمی، محترمہ ثروت مریم، تزئین کوثر، ریحان الحق، افضال احمد، ڈاکٹر ساجد حسین اور زریاب کے ساتھ ساتھ دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اظہار تشکر ڈاکٹر رضوان الحق صاحب چیئرمین ٹرسٹ نے پیش کیا۔