حیوانیت کی ساری حدیں پار! شوہر نے بیوی کے کپڑے اترواکر جم کر کی پٹائی

تاثیر،۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سون بھدر،03اپریل: یوپی کے سون بھدر ضلع کے ببھنی تھانہ علاقے کے کنڈ پان گاؤں میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر نے اپنی بیوی کا لاٹھی اور کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے دودھی سی ایچ سی بھجوا کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ شوہر نے ظلم کی حدیں پار کر دیں۔ شوہر نے بیوی کے سارے کپڑے اتروا کر جم کر پٹائی کی، جس کی وجہ سے وہ کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شوہر اکثر بیوی کی پٹائی کرتا رہتا تھا۔ واقعہ کے دن اس نے سبھی حدیں کر دیں۔ بیوی کی موت کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ معلومات کے مطابق ببھنی تھانہ علاقے کے کنڈ پان گاؤں کے وشرام پور ٹولہ میں ہری نارائن نے معمولی جھگڑے پر اپنی بیوی پرمیلا (38 سال) کے کپڑے اتروا کر اس کی لاٹھی اور کلہاڑی سے پٹائی کی، جس کی وجہ سے اس کی بیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق شوہر کا اپنی بیوی سے آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ رات دیر گئے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جو اتنا بڑھ گیا کہ شوہر ہری نارائن نے کپڑے اتروا کر بیوی پرمیلا کی لاٹھی سے پٹائی کرنی شروع کر دی، اس کے باوجود جب وہ مطمئن نہ ہوا تو اس نے کلہاڑی سے وار کر کے اس کا قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں ذریعہ اطلاع ملنے پر سی او دودھی پردیپ سنگھ چندیل، تھانہ انچارج اور فارینسک ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے دودھی سی ایس سی بھیج دیا اور مزید تفتیش کرنی شروع کردی۔مقتولہ کے والد کالو رام کا رو رو کر برا حال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا اس کے داماد نے قتل کیا ہے۔ داماد ہر روز بیٹی کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا۔ داماد نے بیٹی کو برہنہ کر کے مارا پیٹا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔ بیٹی کے چار بچے ہیں۔ اس معاملے میں دودھی کے سی او پردیپ سنگھ چندیل نے بتایا کہ ہری نارائن عرف منا نے کسی بات پر اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ شروع کردی اور اس پر لاٹھی سے حملہ کیا اور اس کی جم کر پٹائی کی، جس سے بیوی زخمی ہوگئی اور کچھ ہی دیر میں اس کی موت ہوگئی۔