خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں امتحانات کےشیڈول جاری

تاثیر،۲۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریگولر مضامین کے امتحانات 2مئی اور تمام بیک پیپر4مئی سے شروع ہوں گے

لکھنئو،24اپریل 2024،خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں سمسٹر کے امتحانات 2 سے شروع ہوں گے۔ گریجویشن اورپوسٹ گریجویشن 2024 کے امتحانات کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے سمسٹر کے امتحانات 2 مئی سےشروع ہوکر 18 مئی تک جاری رہیںگے۔ یہ امتحانات دو نششتوں میں ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے جاری کردہ امتحانات کے نظام الاوقات کے مطابق تمام مضامین کے بیک پیپر 4 مئی سے شروع ہوں گے اور 18مئی تک جاری رہیں گے۔یہ امتحانات بھی دو نششتوں میں منعقد کرائے جائیں گے۔اس کے علاوہ طلبہ امتحانات کے شیڈول کی تفصیلی معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔