دنیش چنڈیمل نے فیملی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے چٹگرام ٹیسٹ درمیان میں ہی چھوڑ دیا

تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چٹگرام، 2 اپریل : سری لنکا کے بلے باز دنیش چنڈیمل فیملی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن منگل کو چٹگرام سے کولمبو کے لیے روانہ ہوئے۔
تیسرے دن سری لنکا کی دوسری اننگز میں چنڈیمل پہلے ہی آؤٹ ہو چکے تھے۔ کھیل کی چوتھی اننگز میں سری لنکا نے ان کی جگہ ایک متبادل فیلڈر کو میدان میں اتارا ہے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے، “چنڈیمل فوری طور پر وطن واپس آجائیں گے۔ سری لنکا کرکٹ، ان کے ساتھی اور کوچنگ اسٹاف ضرورت کے اس لمحے میں دنیش چنڈیمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت کریں اور اس کے خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔”میچ کی بات کریں تو اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 531 رن بنائے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 178 رن تک محدود رہی اور پہلی اننگ کی بنیاد پر سری لنکا کو 353 رن کی برتری حاصل ہوئی۔سری لنکا نے دوسری اننگ 157 رن 7 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی اور بنگلہ دیش کو 511 رن کا ہدف دیا۔ خبر لکھے جانے تک 511 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم 232 رن پر وکٹیں گنوا چکی ہے۔ شہادت حسین 10 اور مہدی حسن معراج 29 رن بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو جیت کے لیے ابھی 275 رن درکار ہیں۔