دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم تریپورہ میں 76 فیصد اور یوپی میں ہوئی صرف 52 فیصد ووٹنگ

تاثیر،۲۶       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26اپریل:انڈیا الیکشن 2024 لائیو اپ ڈیٹس: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ شام 5 بجے تک 61 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ شام 5 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 76.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد منی پور میں 76.1 فیصد ووٹ پڑے۔ شام 5 بجے تک چھتیس گڑھ میں 72.1 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ وہیں مغربی بنگال اور آسام میں شام پانچ بجے تک 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج (26 اپریل) کو 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔