دہلی کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ

تاثیر،۲۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 اپریل:لوک سبھا انتخابات سے قبل دہلی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کو سونپ دیا ہے۔پارٹی صدر کو بھیجے گئے خط میں لولی نے لکھا کہ کانگریس کی دہلی یونٹ اس پارٹی کے ساتھ اتحاد کے خلاف ہے جس نے کانگریس کے خلاف بدعنوانی کے جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات لگائے تھے۔ اس کے باوجود پارٹی نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا۔
دہلی میں لوک سبھا کی سات سیٹوں کے لیے چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ یہاں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد کے تحت عام ا?دمی پارٹی 4 سیٹوں پر اور کانگریس 3 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ امرندر سنگھ لولی کو 31 اگست 2023 کو دہلی کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ اروندر سنگھ لولی دہلی کی شیلا دیکشت حکومت میں تعلیم اور سیاحت کی وزارت کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔