روزہ افطار سے قومی یکجہتی اورباہمی محبت کی فضاء پیدا ہوتی ہے

تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کالی کٹ مرکز میں میڈیا افطار تقریب سے شیخ ابوبکر احمد کا خطاب، ۲۵؍رمضان کو جلسہ دستار حفظ وروحانی کانفرنس کا انعقاد
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )

جامعہ مرکز کے کامل اجتماع میں میڈیا افطار میٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں برادران وطن ومیڈیا کے لوگ شریک رہے ۔قبل افطار گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوکر احمد نے رمضان کے آخری عشرہ پر جامع خطاب کیا ۔شیخ نے کہاکہ ماہ صیام کا پیغام اخوت ومحبت اور بھائی چارگی ہے ،روزہ افطار سے قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کا پیغام ملتا ہے ۔شیخ نے برادران وطن او ر میڈیا کو روزہ کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ روزہ افطار سے باہمی محبت اور اتحاد واتفاق کی فضاء قائم ہوتی ہے ۔ شیخ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں توبہ استغفار کی کثرت کریں ،قلبی سکون کے لئے ذکر الھی کا اہتمام کرنا چاہئے ۔انہوں نے اصحاب ثروت عید الفطر کے پیش نظر غریبوں ،مسکینوں کا خاص رکھیں ۔ قبل ازیں پروگرام کا افتتاح ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی نے کیا۔ تہنیتی کلمات شمیم احمد نے پیش کیا ۔واضح رہے کہ مرکز اکیڈ می آف قرآن اسٹڈیز کے زیر اہتمام 4اپریل کو ایک روزہ عظیم الشان جلسہ دستار حفاظ وروحانی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس حسین موقع پر ۱۶۱ طلبا کے سروں پر حفظ کا تاج زرین رکھا جائے گا ۔اس موقع پر کئی اہم تقاریب بھی منعقد ہوگی جیسے لیلۃ القرآن ،ختم القرآن ،حفظ میٹ ،جلسہ دستار بندی ،روحانی کانفرنس وغیرہ ۔ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں تعلیمات قرآن کو عام کرنے اور حفظ کے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمت انجام دینے والے کو ایوارڈ سے بھی نوازہ جائیگا ۔واضح رہے کہ ابتک ۲۵۰۰سو سے زیادہ حفاظ گذشتہ ۳۷؍سالوں میں فارغ التحصیل ہوچکے ہیں ۔ مزید اکیڈمی کے تحت آف کیمپس میں تقریبا ۸۰۰طلبا زیر تعلیم ہیں ۔اور عالمی قرآن کمپٹیشن مصر ،متحدہ عرب امارت ،لیبیا،جرمنی اور قومی حفظ مقابلہ میں نمایا کامیابی کا مظاہرہ پیش کرچکے ہیں ۔اس کانفرنس میں جنوبی ہند کے ممتاز اسکالرس،ملی ومذہبی رہنما ،سادات اور علما مشائخ سمیت ہزاروں فرزندان توحید شریک ہونگے ۔